Loading
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 4 زخمیوں سمیت 5 مبینہ ڈاکو گرفتار کرلیے گئے جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکلیں برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق جوہرآباد پولیس کا فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔
ادھر اقبال مارکیٹ پولیس اورنگی ٹاؤن کی خلیل مارکیٹ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی،جن میں ایک زخمی ہے۔
زخمی ملزم کی شناخت زبیر احمد کے نام سے ہوئی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم واحد علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔
محمودآباد میں ٹی پی ٹو کچرا کنڈی کے قریب بھی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
چھیپا حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت اسد اور محمد آصف کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ تمام واقعات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل