Tuesday, September 29, 2026
 

امریکا کو خطے سے نکلنا پڑے گا، اسرائیل کے بھی دن گنے جاچکے ہیں؛ ایران

 



ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا بالآخر خطے سے نکل جائے گا جبکہ اسرائیل کے بھی خطے میں قیام کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا خطے سے نکلنا ناگزیر ہے اور اسرائیل کے لیے بھی یہاں موجود رہنا ممکن نہیں رہے گا۔ ان کے بقول بالآخر ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک ہی اس خطے میں موجود رہیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ براہِ راست معاملات کریں گے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ وہ وقت آنے پر امریکا اور اسرائیل کو خطے سے اپنی موجودگی ختم کرنا پڑے گی جبکہ ایران اور اس کے پڑوسی ممالک خطے میں برقرار رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے صاف ظاہر ہے یہ دن امریکا اور اسرائیل کے لیے افسوس اور پشیمانی کا باعث ہوگا۔ خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے اب بھی جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے جنگ بندی اور مذاکرات کے حوالے سے اپنی شرائط امریکا تک پہنچانے کے دعوے کیے جارہے ہیں جبکہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی اور اسرائیل کے کردار پر تہران کی جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل