Tuesday, September 29, 2026
 

روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک

 



روس کے مشرقی علاقے آمور میں فوجی طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حادثہ ٹی یو-95 طیارے کے ساتھ پیش آیا۔ طیارے نے آمور کے علاقے میں اڑان بھری تھی کہ کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا جنگی ہتھیار موجود نہیں تھا تاہم حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔ روسی میڈیا کے مطابق ٹی یو-95 سوویت دور میں تیار کیا جانے والا طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا اسٹریٹجک بمبار طیارہ ہے۔ یہ طیارہ روسی فضائیہ کے اہم ترین بمبار طیاروں میں شمار ہوتا ہے اور اسے طویل فاصلے کے کروز میزائل لے جانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ روسی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ تباہ ہونے والے طیارے کے ملبے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل