Tuesday, September 29, 2026
 

لاہور میں گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے 23 سالہ بہو کو مبینہ طور پر زہر دے کر مار ڈالا

 



لاہور میں سسرالیوں نے گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طورپر زہر دے کر قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی پر سسرال والوں کی جانب سے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہڈیارہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی آصف عطا اور ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ  طیب فاروق پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔   گرفتار ملزمان میں طلحہ اور خاتون اقراء شامل ہیں۔ پولیس نے متوفیہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق مقتولہ کے ماموں اصغر کی مدعیت میں نامزد ملزمان طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقراء کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل