Thursday, October 24, 2024
 

اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر گرفتار

 



 لاہور: اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کینٹ کچہری لاہور میں عائشہ جہانزیب کے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا جس میں کہا گیا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔ خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پر اعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل