Wednesday, September 30, 2026
 

ایشین گیمز کے 12ویں روز چین 277 میڈل کے ساتھ سرفہرست، 151 گولڈ میڈل بھی جیتے

 



جاپان میں جاری 20 ویں ایشین گیمز میں 12 ویں روز بدھ کو دفاعی چیمپین چین 277  میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہا، چین کے میڈلز میں151گولڈ، 67 سلور اور 59 برانز میڈلز شامل ہیں،50 گولڈ ،77 سلور اور 73 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر فائز جاپان نے اپنے تمغوں کی ڈبل سینچری مکمل کر لی۔ تیسری پوزیشن پر براجمان ہونے والے جنوبی کوریا کے 103 میڈلز میں 24 گولڈ، 30 سلور اور 49 برانز میڈل شامل ہیں،ازبکستان 54 میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جن میں 16 گولڈ ،19 سلور اور اتنے  برانز میڈل شامل ہیں۔  5 ویں  پوزیشن پر آنے والےتھائی لینڈ نے 12 گولڈ، 10 سلور اور 12 میڈلز جیت کر اپنے تمغوں کی تعداد 34 کر لی،چھٹی پوزیشن پر موجود ایران کے تمغوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے لیکن ایران نے 11 گولڈ، 16 سلور اور 12 برانز میڈل جیتے ہیں،بحرین 21 میڈلز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جن میں 11 گولڈ، 5سلور اور اتنے ہی برانز میڈل شامل ہیں۔  بھارت 10 گولڈ، 21 سلور اور 29 برانز میڈل کے ساتھ 60 تمغے پاکر 8 ویں پوزیشن پر موجود ہے،نویں نمبر پر موجود کاغستان کے میڈلز کی تعداد 56 ہے، ان میں 9 گولڈ، 16 سلور اور 31 برانز میڈل شامل ہیں،10ویں پوزیشن پر براجمان ہونے والے شمالی کوریا نے7 گولڈ،6 سلور اور 7 برانز میڈل کے ساتھ 20 تمغے حاصل کر لیے۔ پاکستان تمغے جیتنے والے ممالک کی دوڑ میں 34 ویں نمبر پر ہے، پاکستان  نے اب تک6 برانز میڈل حاصل کیے ہیں،35 ویں پوزیشن پر موجود کمبوڈیا نے 4 برانز میڈلز  جیتے ہیں جبکہ نیپال 2 برانز میڈلز کے ساتھ 36ویں پوزیشن پر ہے،4 ممالک بنگلہ دیش، برونائی، لاؤس اور شام 1،1 براؤز میڈل جیت کر مشترکہ طور پر 37 نمبر پر ہیں،ایشین ریفیوجی ٹیم، بھوٹان، مالدیپ ٹیمور لیسٹے اور یمن اب تک کوئی میڈل نہیں جیت سکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل