Wednesday, September 30, 2026
 

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی چیمبر، ایف پی سی سی آئی تجارتی تنظیموں و ٹیکس بار کے مطالبے پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ بدھ کو جاری کردہ نوٹی فکیشن نمبر 109977 کے مطابق ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے اب 15اکتوبر 2026 گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 30ستمبر 2026 تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ 2001 کے سیکشن 214اے کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل