Wednesday, September 30, 2026
 

ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں کی خریداری، حکومت کی وضاحت جاری

 



حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کیلیے 45 بلٹ پروف جدید گاڑیاں خریدنے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او سربراہی اجلاس اگست، ستمبر 2027 میں اسلام آباد میں ہوگا،  یہ اعلیٰ سطح کا عالمی اجتماع ہوگا۔ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سربراہانِ مملکت، حکومتوں اور عالمی اداروں کے اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے اور سربراہانِ مملکت کے دوروں کے لیے سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل ضروری ہے۔ حکومت کے مطابق کابینہ ڈویژن کے پاس موجود چند بلٹ پروف گاڑیاں 2016 ماڈل کی ہیں اور یہ گاڑیاں ایس سی او اجلاس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتیں، 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی تعداد کم سے کم ضرورت کے تحت مقرر کی گئی ہے۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او اجلاس کے لیے تقریباً 300 غیر بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر لی جائیں گی جبکہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی اہمیت کو کم یا سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے کیونکہ اجلاس کا انعقاد پاکستان کیلیے عالمی سطح پر اہم موقع ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1973 کے او آئی سی سربراہی اجلاس کے بعد ایس سی او اجلاس اہم ترین عالمی اجتماع ہوگا اور پاکستان کو ملنے والے اعزاز پر قوم کو فخر ہونا چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل