Loading
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب ریڈ لائن منصوبے کا زیر تعمیر پل اچانک زمین بوس ہوگیا حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص موقع پر ڈیوٹی انجام دینے والا سکیورٹی گارڈ تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 کی جانب سے اسے عمارت کا ڈھانچہ گرنے کا واقعہ بتایا گیا تھا تاہم بعد میں واضح ہوا کہ گلشن اقبال میں گرنے والا ڈھانچہ کسی عمارت کا نہیں بلکہ ریڈ لائن منصوبے کے زیر تعمیر پل کا حصہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں۔
ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر ممکنہ طور پر پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل