Loading
کراچی میں ترقیاتی کام کے باعث سر سید فلائی اوور کی حسن اسکوائر جانے والی سمت ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی۔
ترقیاتی کام مکمل ہونے تک فلائی اوور کی مذکورہ سمت بند رہے گی، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک راشد منہاس روڈ استعمال کرے گی، جبکہ ملینیم مال سے دائیں جانب مڑ کر اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے منزل کی جانب جایا جا سکے گا۔
گلشن اقبال، عیسیٰ نگری اور عزیز آباد جانے والی چھوٹی گاڑیاں نیپا فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب مڑ کر سردار علی صابری روڈ اور رب میڈیکل سگنل کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔
ترجامن کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق عملہ اہم مقامات اور ڈائیورژن پوائنٹس پر موجود رہے گا۔ شہریوں کو ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے اور غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک سے متعلق رہنمائی یا ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل