Loading
لاہور میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ نگرانی میں کارروائیوں کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا، جبکہ خلاف ورزی پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر پہلے مرحلہ میں لاہور کی 10 بڑی مارکیٹوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
سی ای او ایم ڈبلیو ایم سی شہریار خان کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گندگی پھیلانے والوں کی شناخت ہوگی اور ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ اسٹاف فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی کرے گا۔
سی ای او کے مطابق فیلڈ اسٹاف دکاندار کو گندگی پھیلانے کی ویڈیو دکھانے کے ساتھ پانچ سے 50 ہزار روپے جرمانے کر سکیں گے، ماحول آلودہ کرنے اور کوڑے کو آگ لگانے والوں کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو سکے گا۔
لاہور کی بڑی مارکیٹوں میں مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، لبرٹی چوک سمیت دیگر مارکیٹس شامل ہیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے واضح کیا کہ 10 مارکیٹوں کے بعد دیگر مارکیٹوں، تجارتی سینٹرز اور گاڑیوں سے کوڑا باہر پھینکنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل