Thursday, October 01, 2026
 

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی آمد؟ تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

 



پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی سالگرہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ وہ اور ان کے شوہر امیر گیلانی مبینہ طور پر اپنے پہلے بچے کو اس دنیا میں لا چکے ہیں۔ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں مگر ایک تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس میں کیک پر ’کیوٹیسٹ ماما‘ لکھا تھا۔         View this post on Instagram                       اداکارہ نے بعد میں مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کر دی، جس کے بعد مداحوں کی قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ جوڑا والدین بن چکا ہے لیکن فی الحال اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل