Thursday, October 01, 2026
 

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

 



پاکستان نے ایشین گیمز ناگویا کے مینز ٹیم اسکواش ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ہانگ کانگ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دی۔ سیمی فائنل کے پہلے میچ میں نور زمان نے ہانگ کانگ کے لاؤ زز کوان کے خلاف پہلا گیم 10-12 سے جیتا، تاہم حریف کھلاڑی نے اگلے تینوں گیمز 3-11، 6-11 اور 5-11 سے اپنے نام کرکے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا۔ محمد اشعب عرفان نے دوسرے میچ میں لیونگ چی ہن ہنری کو 23 منٹ میں 5-11، 11-13 اور 7-11 سے مسلسل تین گیمز میں شکست دے کر مقابلہ برابر کردیا۔ فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے لائی چوک نام کے خلاف پہلے گیم میں 10-12 سے شکست کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تین گیمز 3-11، 9-11 اور 12-14 سے جیت کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا۔ PAKISTAN BEAT HONG KONG, CHINA 2–1 TO REACH THE FINAL Team Pakistan defeated Hong Kong, China 2–1 in the Men’s Team Semifinal of Squash at the 20th Asian Games, Aichi-Nagoya 2026.With this victory, Pakistan have secured their place in the final and will compete for the gold medal pic.twitter.com/LTt141cl7U — Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) October 1, 2026 پاکستان جمعہ کو طلائی تمغے کے لیے بھارت یا ملائیشیا کا سامنا کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل