Loading
لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی غیرملکی لڑکی کے کیس میں تفتیش کے دوران نئے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق غیر ملکی لڑکی ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے کیس میں گرفتار مسکان نے تفتیش میں نئے انکشافات کیے ہیں اور کہا ہے کہ ڈیانا محسن کے ساتھ کمرے میں گئی تو باقی دوستوں نے 45 ہزار پکڑا دیے تھے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ مسکان نے بتایا کہ ڈیانا کمرے سے باہر نکلی تو دونوں جا چکی تھیں، ملزمان نے مسکان اور نمرہ سے رابطہ کر کہ کہا کہ ڈیانا دو لاکھ روپے مانگ رہی ہے، معاملہ خراب ہونے پر دونوں لڑکیوں نے ڈیانا اور تینوں ملزمان سے رابطہ ختم کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے متاثرہ لڑکی اور ملزمان کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور دونوں گرفتار لڑکوں کو سیمپلز کے لیے فرانزک لیبارٹری لے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے حاصل کیے گئے نمونے متاثرہ لڑکی کے سیمپلز سے میچ کیے جائیں گے، جائے وقوع رائیونڈ روڈ کی ایک نجی سوسائٹی کے فلیٹ سے بھی فرانزک ٹیم نمونے حاصل کرچکی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے فنگر پرنٹس اور زیر استعمال برتنوں سے بھی نمونے حاصل کیے گئے ہیں، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی سے بھی سیمپلز اکٹھے کیے گئے ہیں اور جائے وقوع سے ڈیجیٹل شواہد حاصل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ اجتماعی زیادتی کا تعین فرانزک رپورٹ کرے گی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہائی پروفائل کیس کے حوالے سے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل