Thursday, October 01, 2026
 

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا ابتدائی شیڈول جاری​​​​​​​

 



پی ٹی آئی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 4 اکتوبر کو لانگ مارچ لکی مروت سے شروع ہوگا، گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں شروع ہو گا۔ رہنما پی ٹی آئی شاہد خٹک نے بتایا کہ لانگ مارچ پہلے رو ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان اور بنوں کے قافلے لکی مروت میں جمع ہوں گے۔ شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ کرک، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور کُرم کے قافلوں کا شیڈول جلد جاری ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر لانگ مارچ کا حتمی شیڈول وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کل جاری کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لانگ مارچ کے لیے جمعہ کو چندہ بھی اکٹھا کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل