Loading
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کمپنیوں کے خلاف اعتراضات جمع کروانے کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کے پرائیویٹ حجاج کسی شکایت کی صورت میں وزارت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت کے ساتھ متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ضروری ہوگا، پرائیویٹ حجاج اپنی شکایات 20 اکتوبر سے قبل لازمی جمع کروائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ شکایت نہ ہونے کی صورت پرفارمنس گارنٹی واپسی کا سلسلہ 20 اکتوبر کے بعد شروع ہو جائے گا، شکایت بذریعہ ڈاک یا ای میل سیکشن افسر مانیٹرنگ کو بھجوائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 20 اکتوبر 2026 کے بعد موصول ہونے والی شکایات پر کارروائی نہیں ہوگی، 20 اکتوبر کے بعد حج منظم کمپنیوں کا معاملہ حتمی طور پر نمٹا دیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل