Thursday, October 01, 2026
 

امریکا سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے 6 آئی فون 18 سمیت 60 لاکھ مالیت کا سامان برآمد

 



پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے مسافر سے 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز سے براستہ دوحہ امریکا سے کراچی پہنچنے والے مسافر کے سامان کی ایکسرے اسکینگ مشکوک چیزوں کی نشاندہی ہوئی جس پر تفصیلی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران امریکا سے آنے والے مسافر سے 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ جس میں  6 آئی فون 18 پرومیکس، 2 میک بک ائیر اور ایک میک بک پرو 16 انچ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 8 ایپل واچز، 3 آئی پیڈائیر، 5 ائیرپاڈز اور 4 آئی پیڈ میجک کی بورڈز بھی برآمد ہوئے جبکہ 2 اوکلے میٹا گلاسز اور 6 رے بین میٹا جنریشن 2 گلاسز بھی قبضے میں لیے گئے۔ اس کے علاوہ 2 میک منی، 7 لیڈیز ہینڈ بیگز، 3 ہزار گرام کاسمیٹکس اور 9 ملٹی وٹامنز بھی سامان سے برآمد ہوئی۔ کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل