Thursday, October 01, 2026
 

مشتاق خان کی دعائیہ تقریب میں راجپال یادیو کی ’بےعزتی‘؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

 



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کے بارے میں ایسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سینئر اداکار مشتاق خان کی دعائیہ تقریب سے انہیں مبینہ طور پر بے عزت کرکے نکال دیا گیا۔ تاہم مکمل صورتحال سامنے آنے کے بعد یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ وائرل ویڈیو میں راجپال یادیو کو تقریب کے باہر موجود ہجوم کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے، جہاں چند افراد اور سیکیورٹی اہلکار ان سے گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد وہ وہاں سے روانہ ہوجاتے ہیں، جس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر یہ تاثر پھیل گیا کہ انہیں تقریب چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔ حقیقت میں صورتحال اس کے برعکس تھی۔ راجپال یادیو مرحوم اداکار مشتاق خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے تھے اور تقریب میں شرکت کے بعد جب وہ باہر نکلے تو میڈیا نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد کے باعث وہاں رش ہوگیا۔ ایسے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد کی جانب سے انہیں ہجوم سے نکال کر گاڑی تک پہنچنے کا راستہ دیا جارہا تھا۔ اس دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو کے ایک محدود حصے نے سوشل میڈیا پر مختلف تاثر پیدا کردیا۔         View this post on Instagram                       ویڈیو کے مختصر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلنے کے بعد مداحوں کی جانب سے بھی غصے کا اظہار کیا گیا، تاہم مکمل منظرنامہ سامنے آنے پر واضح ہوگیا کہ راجپال یادیو کے ساتھ نہ کوئی بدتمیزی ہوئی اور نہ ہی انہیں بے عزت کرکے تقریب سے نکالا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل