Thursday, October 01, 2026
 

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

 



حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روز تک کمی کے بعد پھر اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ ایک پیسے کی کمی کردی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 34 پیسے مقرر کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 2 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت بالترتیب 387 روپے 40 پیسے اور 400 روپے 35 پیسے مقرر کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل