Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام کے مطابق ایم ٹو موٹروے کے قریب کارروائی کے دوران 1200 کلوگرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔ برآمد چرس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5 ارب 40 کروڑ روپے ہے۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر 2 اکتوبر کو رات تقریباً ڈھائی بجے کارروائی کی جس کے دوران تقریباً 100 کلوگرام پوست کے بیج، آتشیں اسلحہ اور غیر کسٹمز ادا شدہ ٹویوٹا پراڈو ماڈل 2005 بھی برآمد کی گئی جسے منشیات کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، نامعلوم ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنسز ایکٹ 1997 اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل