Friday, October 02, 2026
 

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

 



حیات آباد میں واقع یونیورسٹی میں احتجاج کے دوران پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز نے طلباء پر فائرنگ کردی۔ اقراء یونیورسٹی کے طلباء ہاسٹل میں خوراک کے مسائل ودیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے پرامن احتجاج کررہے تھے۔ فائرنگ سے طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے پر طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے، فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل