Loading
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی ازدواجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان تلخی کی صورت میں صلح کی پہل ہمیشہ اہلیہ کی جانب سے ہوتی ہے۔
ایک نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کا اور مریم نواز کا رشتہ باہمی ادب، احترام اور عزت پر مبنی ہے، جہاں حکم چلانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی کے 35 برس گزرنے اور بچوں و نواسوں کے ہونے کے باوجود ان کے تعلقات میں خوشگوار توازن قائم ہے۔
اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں جب کوئی میٹھی چیز آتی ہے تو مریم نواز اسے چھپا دیتی ہیں تاکہ ان کی صحت متاثر نہ ہو، ان کے درمیان جھگڑے بہت معمولی نوعیت کے ہوتے ہیں اور صلح کی پیش رفت ہمیشہ مریم نواز ہی کرتی ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کابینہ کا حصہ نہ بننے کی دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعلیٰ مریم نواز داخل ہوتی ہیں تو سب کو ان کے احترام میں کھڑا ہونا پڑتا ہے، لہذا وہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے حکومتی عہدہ قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل