Loading
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی سطح پر، پارلیمنٹ اور کابینہ میں ہمیشہ کہا کہ حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ماضی میں یکطرفہ طور پر مذاکرات سے انکار کیا تھا۔
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکل سکتا ہے۔ امید ہے اپوزیشن اس موقع پر مثبت رویہ اپنائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل