Loading
جنوبی چھاؤنی بھٹہ چوک کے قریب نجی بینک میں ایک ڈاکو نے کیش کاؤنٹر سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے، دوران ڈکیتی ڈاکو انگریزی میں گفتگو بھی کرتا رہا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش مسلح ڈاکو نے دو سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر واردات کی، ڈاکو مہنگی کار میں سوار ہو کر بینک آیا اور انگلش بولتا رہا۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو نے اسلحے کی نوک پر سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے کار سے سوٹ کیس نکلوایا، جس کے بعد ایک گارڈ پر پستول تان کر دوسرے گارڈ سے اس کا اسلحہ نیچے رکھوا لیا۔ بعد ازاں ڈاکو اسی گارڈ کو پستول کی نوک پر یرغمال بنا کر کیش کاؤنٹر تک پہنچا۔
ڈاکو واردات کے بعد سیدھا اپنے گھر گیا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کو نجی سوسائٹی سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، جو کچھ عرصہ قبل بیرونِ ملک سے واپس لوٹا تھا۔
پولیس نے ڈاکو کو ٹریس کرکے گرفتار کیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل