Friday, October 02, 2026
 

ملائیشیا کیلیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن اضافہ

 



ملائیشیا کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ ہوگیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں اور حکام کی کاوشوں سے اکتوبر تا دسمبر 2026 ملائیشیا کے لیے پاکستانی چاول کی برآمدات میں مزید 70 ہزار میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق پاکستانی چاول کی اضافی 70 ہزار میٹرک ٹن برآمدات کا حصول وزیراعظم کی ہدایات پر کی جانے والی مؤثر سفارتی اور تجارتی کاوشوں کا ثمر  ہے۔ متعلقہ وزارتوں اور حکام نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ملائیشیا کے ساتھ پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کا معاملہ مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔ وزیراعظم نے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول پر متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر قومی غذائی تحفظ، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری قومی غذائی تحفظ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار میٹرک ٹن اضافی پاکستانی چاول کی برآمد کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت سے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی طرف سفر جاری رکھا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل