Friday, October 02, 2026
 

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

 



سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔ کپتان کوشل مینڈس حالیہ دورۂ انگلینڈ میں عمدہ فارم میں نظر آئے تھے۔ انہوں نے تین میچز میں 198 رنز بنائے جبکہ دوسرے ون ڈے میں 121 رنز کی شاندار اننگز ان کی بہترین کارکردگی رہی۔ سری لنکن اسکواڈ میں مشارا، جے وردھنے، یودارا، ساہان آراچیگے، کامندو مینڈس، شاناکا اور وکرما سنگھے بھی شامل ہیں۔ اسپن شعبے میں ویلالاگے، تھیکشانا اور ویاسکانتھ موجود ہوں گے جبکہ چمیرا، فرنینڈو، تھشارا اور ملنگا فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اسیتھا فرنینڈو سات وکٹوں کے ساتھ سری لنکا کے کامیاب ترین بولر رہے تھے۔ SQUAD LOCKED IN! ????????⚡ Here is your Sri Lanka T20I Squad for the upcoming tour of Pakistan! ????#SriLankaCricket #PAKvSL pic.twitter.com/WMxqLMuCRO — Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) October 2, 2026 انجریز کے باعث دو اہم کھلاڑی پاتھم نسانکا اور ونیندو ہسارنگا اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ میچز کی ون ڈے ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے ساتھ شرکت کریں گی جس کے بعد دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل