Friday, October 02, 2026
 

کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت کا معاملہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو بھی معطل

 



کوٹ لکھپت جیل میں قیدی کی ہلاکت کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کامران مقبول کو معطل کر دیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل لاہور کو نااہلی، غفلت اور خلافِ ضابطہ طرز عمل پر معطل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 اہلکار پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں متعدد تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کیے جس کے مطابق فضل الٰہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل لاہور، حافظ محمد رضوان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ اور آصف مرتضیٰ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات کیے گئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل ڈی جی خان شہزاد احمد کو انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کے لیے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نااہلی، بدانتظامی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل