Loading
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایران کی بہادری نے دنیا کو حیران کردیا ہے.
پوٹن نے ایران کے بارے میں یہ بیان ماسکو میں والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایران میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی سے متاثر ہے۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ ایران کی سیاسی قیادت، مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب میں بڑی تعداد میں ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
پیوٹن نے اس موقع پر ایران کے حوالے سے روس کے سفارتی مؤقف کو بھی دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے اور ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی امید رکھتا ہے۔
روس نے ایران کے افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش بھی برقرار رکھی ہے.
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں جنگ کے دوبارہ شدت اختیار کرنے اور سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز ہے.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل