Friday, October 02, 2026
 

پڑوسی ممالک کی حمایت سے دہشتگردی پاکستان کے بقا کیلئے خطرہ بن چکی ہے، بلاول بھٹو

 



پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر سیاسی بات چیت کرنے کی پی پی پی کی تجویز قبول کر لی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان مذاکرات کے اختتام پر اپوزیشن غیرمشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے، ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر سکیں اور ہمسایہ ممالک سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہر ممکن آئینی ذریعے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ I’m pleased that the government has accepted the PPP’s suggestion to jointly engage politically with the opposition in an effort to find political solutions to political problems. The challenge of terrorism has become an existential threat to Pakistan, particularly given the… — Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) October 2, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل