Saturday, October 03, 2026
 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

 



سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 36ہزار 336روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 687روپے کی کمی سے 3لاکھ 74ہزار 087روپے کی سطح پر آگئی۔ ملک میں آج فی تولہ چاندی کی قیمت 56روپے کی کمی سے 6ہزار 522روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 48روپے کی کمی سے 5ہزار 591روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل