Saturday, October 03, 2026
 

فلائی دبئی حادثے کے بعد دبئی سے اسرائیل کیلئے پہلی پرواز

 



فلائی دبئی کے واقعے کے بعد دبئی سے اسرائیل کے لیے پہلی پرواز دوبارہ روانہ ہو گئی ہے. تاہم یہ واضح رہے کہ یہ معمول کی فلائی دبئی سروس نہیں بلکہ اسرائیلی ایئرلائن آرکیا کی دبئی میں پھنسے اسرائیلیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز تھی۔ اس سے قبل فلائی دبئی کی پرواز FZ1073  ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے شدید سکیورٹی واقعے کا شکار ہوئی تھی۔ معاون پائلٹ نے کپتان پر حملہ کیا، جس کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ واقعے کے بعد فلائی دبئی نے دبئی–تل ابیب پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ اس کے بعد اسرائیلی حکام نے دبئی میں پھنسے اسرائیلی مسافروں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دی۔ 3 اکتوبر کو آركيا کی پہلی خصوصی پرواز دبئی سے روانہ ہوئی اور اسرائیلی مسافروں کو واپس لانے کے لیے تل ابیب پہنچی۔ ابتدائی پروازوں میں سکیورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق مسافروں کو فی الحال سامان جہاز کے کارگو ہولڈ میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل