Saturday, October 03, 2026
 

ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا

 



20ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔ ایچی ناگویا میں مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دی۔ برانز میڈل میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے چوتھے منٹ میں سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کر کے پاکستان کو برتر دلا دی۔ اس کے بعد عبد الرحمان نے 30ویں منٹ (پینلٹی کارنر)، رانا وحید نے 52ویں اور 54ویں منٹ (پینلٹی کارنر) اور حنان شاہد نے 59ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ جنوبی کوریا کی جانب سے لی گانگسن (12واں منٹ)، کم یونگ بوک (18واں منٹ) اور ینگ جیہن (25واں منٹ - پینلٹی کارنر) نے گول اسکور کیے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل