Saturday, October 24, 2026
 

واٹس ایپ صارفین اپنی چیٹ میں اب انسٹاگرام ریلز شیئر کر سکیں گے!

 



انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی انسٹاگرام ریلز براہِ راست واٹس ایپ چیٹس میں شیئر کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کے میڈیا شیئرنگ مینو میں ریلز کا ایک الگ شارٹ کٹ شامل کیا جائے گا جس سے صارفین انسٹاگرام پر دیکھی گئی ویڈیوز باآسانی شیئر کر سکیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ میٹا کے اکاؤنٹس سینٹر سے منسلک کرنا ہوگا۔ نئے شارٹ کٹ کے ذریعے صارفین کو ویڈیو شیئر کرنے کے لیے موبائل گیلری کھولنے یا دوسری ایپلی کیشن پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی انسٹاگرام ریلز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ تاہم، انسٹاگرام کی تمام ریلز اس فیچر میں دستیاب نہیں ہوں گی بلکہ اس میں بالخصوص وہ ویڈیوز شامل ہوں گی جنہیں صارفین نے حال ہی میں دیکھا، پسند کیا ہوگا۔ اس فیچر کا مقصد دوستوں، اہلِ خانہ اور گروپس میں انسٹاگرام ویڈیوز شیئر کرنے کے عمل کو مزید تیز اور آسان بنانا ہے۔ یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.26.42.9 کے لیے جاری کیا جا رہا ہے اور اس کی حتمی ریلیز سے متعلق کمپنی کی جانب سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل