Saturday, October 24, 2026
 

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول سامنے آگیا

 



ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کردیا۔ ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں سری لنکا اے، بنگلادیش اے، افغانستان اے اور ہانگ کانگ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان اے، بھارت اے، نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اے اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا جبکہ 22 نومبر کو بھارت اے اور 23 نومبر کو نیپال کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل