Loading
سیالکوٹ میں شہری کو اغوا کرکے تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے کے واقعے میں پولیس نے چاروں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے ذیشان علی کو ورغلا کر مالی پور لے جاکر تشدد کیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے شہری کے سر کے بال مونڈ کر ویڈیو بنائی اور اسے دو روز حبسِ بے جا میں رکھا۔
مدعی کے مطابق شہری پر تشدد اور بال مونڈنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔
ایس ایچ او سبز پیر وقاص علی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسماعیل، طاہر، فرید اور تنویر کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ شہریوں کی عزت، جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا غیر انسانی سلوک کی اجازت نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل