Loading
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید دونوں پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی.
بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید عظمت رسول اور محسن جٹ کو آبائی گاؤں جٹاں والی حویلی، لدھڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا. بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے شہید دو نہتے شہریوں کے اہلخانہ کے حوصلے بلند،مودی کو منہ توڑ جواب
بھارتی اشتعال انگیزی میں شہید قصور کے شہریوں کے اہلخانہ نے کہا کہ اگر بزدل بھارتی فورسزمیں اتنی ہمت ہے تو پاکستانی قوم سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کریں.
سرحدی علاقوں کے شہریوں نے بھی بھارتی فورسز کے گھناؤنے اقدام کو شرمناک عمل قرار دیا.
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل