Monday, October 05, 2026
 

بھارت: خاتون کو بغیر آرڈر کیے پارسل موصول، کھولنے پر پھٹا ہوا پرانا کرتا برآمد

 



بھارت میں ایک خاتون کو موصول ہونے والے پراسرار کیش آن ڈیلیوری پارسل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ کرن منرال نامی بھارتی خاتون کے مطابق پارسل پر ان کا درست نام، فون نمبر اور گھر کا پتہ درج تھا، حالانکہ انہوں نے کوئی آرڈر ہی نہیں کیا تھا۔ خاتون کی غیر موجودگی میں ان کے بیٹے نے پارسل وصول کر کے رقم ادا کر دی، لیکن اسے کھولنے پر اندر سے مبینہ طور پر پھٹا ہوا استعمال شدہ کرتا نکلا۔ I was subject to an elaborate scam yesterday. Parcel comes home via @delhivery COD. Everything perfect, my name address phone number. But nothing about the sender. My son pays. I have not ordered anything. See what was sent. A half torn used kurta. What they call chindi.… pic.twitter.com/UWBIZU0Kki — Kiran Manral (@KiranManral) October 4, 2026 کرن نے واقعے کو ممکنہ فراڈ قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ان کی ذاتی معلومات نامعلوم بھیجنے والے تک کیسے پہنچیں اور کتنے افراد اس طرح نشانہ بن چکے ہوں گے۔ پارسل پہنچانے والی کمپنی ’دہلی ویری‘ نے شکایت پر معذرت کرتے ہوئے معاملہ اپنی متعلقہ ٹیم کو تحقیقات کیلئے بھیجنے کا کہہ دیا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل