Monday, October 05, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ؛ تفتیشی حکام کو میر رضا کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت مل گئی

 



 سندھ ہائیکورٹ نے میر رضا کیس میں بینک اکاؤنٹ تک رسائی کی تفتیشی ٹیم کی درخواست منظور کرلی۔ ہائیکوٹ میں میر رضا کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کی تفتیشی ٹیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ہم تفتیش کے سلسلے بینک اکاؤنٹ کی ٹرانزیکشن دیکھنا چاہتے ہیں۔ میر رضا کا اس وقت ہائی پروفائل کیس بن گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن بھی اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ سے تحقیقات کر رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جامع تفتیش ہو اس لیے ٹرانزیکشن کا بھی جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ تفتیشی حکام نے کہا کہ دیکھنا چاہتے ہیں پیسے کی لین دین کہاں اور کس کو ہوتی رہی ہے۔ بینک حکام نے اکاؤنٹ تک کے لیے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرنے کو کہا۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بغیر تفتیش کے لیے ایکسز نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ہم چاہتے میر رضا کے بینک اکاؤنٹ اور ٹرانزیکشن کی تفصیلات مل جائیں، شاید بینک کی تفصیلات تفتیش میں معاون ثابت ہوں۔ عدالت نے تفتیشی حکام کو میر رضا کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت دے دی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ تفتیشی ٹیم کی جانب سے میر رضا کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ دوسری جانب، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا کیس کا تفتیشی حکام کو حتمی چالان جمع کروانے کے لیے مزید مہلت دے دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی حکام نے ایک بار پھر حتمی چالان جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے مزید 14 دن کی مہلت دیدی۔ تفتیشی افسر عبوری چالان جمع کروا چکے ہیں جس میں کسی کو بھی ملزم نامزد نہیں کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق میر رضا کی لاش جولائی کے آخر میں گلستان جوہر سے ملی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل