Loading
میکسیکو کے اسٹار میٹیو شاویز کو میچ کے دوران اپنے امریکی حریف کے چہرے پر دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ دے کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔
شاویز نے67 ویں منٹ میں سباستین برہالٹر کو دونوں ہاتھوں سے تھپڑ مارا، جس پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا۔
اس کے بعد میکسیکو کو اپنے شمالی امریکی حریف کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاویز کا یہ عجیب واقعہ شاید بڑھتے ہوئے غصے کا نتیجہ تھا کیونکہ امریکی ٹیم میکسیکو پر مکمل طور پر حاوی تھی۔
this is sending me bc wth was he actually thinking ???????????????????????? pic.twitter.com/irHE9lcnU9
— ًًً (@_captainpulisic) October 4, 2026
یہ جھگڑا جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور فٹبال مداح دونوں ہاتھوں سے مارے گئے اس انوکھے تھپڑ پر خوب ہنسے۔
ایک مداح نے لکھا:
"یہ دیکھ کر میری ہنسی نہیں رک رہی، آخر وہ سوچ کیا رہا تھا؟"
دوسرے نے کہا:
"ہنس ہنس کر میری آنکھوں میں آنسو آ رہے ہیں!"
تیسرے نے لکھا:
"ہاہاہا، میٹیو شاویز نے اسے تھپڑ کیسے مار دیا؟"
جبکہ چوتھے نے مذاقاً کہا:
"لگتا ہے مچھر مار رہا تھا۔"
میکسیکو کے لیے یہ ایک ایسی رات تھی جسے وہ جلد بھولنا چاہیں گے۔ دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں 3-0 کی بری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل