Loading
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں اور چار زخمیوں کو ایتھوپین ایئرلائن لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET-694 کے ذریعے زخمی اور میتیں کراچی ایئرپورٹ پہنچیں، زخمیوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان جب کہ جاں بحق افراد میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔
جسد خاکی وصول کرنے کیلئے ورثا موجود ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، وسیم اختر بھی موجود تھے۔
بارڈر ہیلتھ سروسزمیں زخمیوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جن کے بعد انہیں زخمیوں کو اہل خانہ اور میتیوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل