Sunday, October 04, 2026
 

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کےلیے نکلے قافلوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے شامل ہونے کا خدشہ

 



پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے نکلے قافلوں کی آڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے شامل ہونے کے خدشات سر اٹھانے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  فتنہ الخوارج کی چند تشکیلوں کے دہشت گرد مکین، جنوبی وزیرستان، مالا کنڈ کے علاقوں سے تحریک انصاف کے قافلوں میں بھیس بدل کر گھس چکے ہیں، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مختلف جگہوں پر اکھٹے ہوئے ہجوم کی آڑ میں دہشت گرد کاروائیاں کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ زیادہ ہجوم والی جگہوں اور ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کا نشانہ ہو سکتے ہیں، انتشار پھیلانے کے لیے سیاسی اجتماعات کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل