Loading
دیر لوئر میں میدان بائی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کرنسی ڈیلر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ڈیلرز کی شناخت ناصر خان اور سیلم خان جان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کرنسی ڈیلرز سے 12 کروڑ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کے عوام نے لاشیں اٹھا کر لعل قلعہ میدان تھانے کے سامنے رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔
پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تفتیش شروع کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل