Loading
جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریق کو مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے لہٰذا حکومت لچک کا مظاہرہ کرے۔
جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طویل عرصے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنا خوش آئند تھا، مذاکرات ہی سیاسی مسائل کے حل کا جمہوری راستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے، اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، دونوں فریقین اپنے انداز گفتگو میں نرمی پیدا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور باہمی مفاہمت سے ہی ممکن ہے، ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، حکومت رویے میں لچک کا مظاہرہ کرے۔
اسلم غوری نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے لچک اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ ضروری ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہے، مسائل کا حل تصادم نہیں مذاکرات ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل