Sunday, October 04, 2026
 

ایشین گیمز میں بھارت کے نوجوان کرکٹر نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

 



بھارت کے نوجوان کرکٹر ویبھاو سوریہ ونشی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کو ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں 19 رنز سے شکست دے کر بھارت کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سوریہ ونشی ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی بن گئے۔ سوریہ ونشی کی عمر گولڈ میڈل جیتنے کے وقت 15 سال، 6 ماہ اور 6 دن تھی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شوٹر سوربھ چودھری کے پاس تھا جنہوں نے 2018 ایشین گیمز میں 16 سال، 3 ماہ اور 9 دن کی عمر میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ تاہم سوربھ چودھری اب بھی ایشین گیمز میں انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے کم عمر ترین بھارتی ہیں کیونکہ سوریہ ونشی نے یہ اعزاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ حاصل کیا۔ پاکستان کے خلاف فائنل میں سوریہ ونشی نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے جس میں 2 چھکے شامل تھے۔ بھارت نے 211 رنز بنائے، جواب میں حسن نواز نے 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن پاکستان 192 رنز تک محدود رہا۔ بھارت نے 19 رنز سے کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسری بار ایشین گیمز مینز کرکٹ کا گولڈ میڈل جیت لیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل