Sunday, October 04, 2026
 

سری لنکن ٹی20 ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

 



سری لنکا مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز شامل  ہیں، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل  ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالا سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑیوں اور دیگر دو آفیشلز کے ساتھ کل اسلام آباد پہنچیں۔ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 سے 13 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل