Monday, October 05, 2026
 

سیکیورٹی فورسز نے ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 افغان باشندے گرفتار کرلیے

 



سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ستمبر 2026 کے دوران جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقے میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔ طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل