Loading
فوربز نے اس سال 34 نئے ارب پتیوں کی لسٹ جاری کی ہے اور ان میں نمایاں تعداد کی دولت اے آئی سے وابستہ کمپنیوں سے حاصل ہوئی ہے۔
فوربز کے مطابق 34 نئے افراد کی مجموعی دولت تقریباً 321 ارب ڈالر ہے۔ ان میں 15 افراد ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں زیادہ تر اے آئی سے متعلق کاروبار سے وابستہ ہیں۔
گریگ بروک مین جو اوپن اے آئی کے شریک بانی ہیں، 25.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ نئے آنے والوں میں سب سے امیرہیں۔
اے آئی روبوٹکس کمپنی فگر کے بانی بریٹ ایڈکاک 23.4 ارب ڈالر کے مالک ہیں جبکہ انتھروپک کے چھ شریک بانیوں میں سے ہر ایک کی دولت تقریباً 15.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
Cognition AI کے شریک بانی اسٹیون ہاؤ تقریباً 5.8 ارب ڈالر کے ساتھ فوربز کے 400 امیر ترین افراد کے سب سے کم عمر نئے رکن بنے۔
فوربز 400 میں 40 سال سے کم عمر ارب پتیوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ ان 10 میں سے 7 نوجوانوں کی دولت براہِ راست اے آئی سے وابستہ ہے۔
یہ تبدیلی اس بات کی علامت ہے کہ اے آئی صرف ٹیکنالوجی کا شعبہ نہیں رہا بلکہ نئی دولت پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ کمپنیوں کی قدر میں بہت بڑے اضافے کے باعث بانیوں اور ابتدائی سرمایہ کاروں کے حصص کی مالیت چند سالوں میں اربوں ڈالر تک پہنچ رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل