Loading
پختونخوا کے شہریوں نے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں شہریوں نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے احتجاجی سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ سے مسائل حل نہیں ہوتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہییں۔ شہریوں نے کہا کہ صوبے کے حالات پہلے ہی خراب ہیں، اس لیے وہ لانگ مارچ میں صوبائی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر قانونی معاملات کے لیے عدالت سے رجوع کیا جائے، اس مقصد کے لیے لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے۔ شہریوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پنجاب سے بہت پیچھے رہ گیا ہے، یہاں سڑکیں بند کرنے کے بجائے صوبے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل