Monday, October 05, 2026
 

پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ دنیا کے 5 بہترین سستے رہائشی منصوبوں میں شامل

 



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شروع کیے گئے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے کو عالمی سطح پر پذیرائی مل گئی ہے۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کو دنیا کے 5 بہترین سستے رہائشی منصوبوں میں شامل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کے اسکرول آف آنر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ A historic day for the people of Punjab, Pakistan ???????? A proud moment as Chief Minister Punjab @MaryamNSharif’s visionary initiative Apni Chhat, Apna Ghardelivering more than 200,000 homes across Punjab has been recognized among the Top 5 affordable housing projects in the world… pic.twitter.com/iV6ZtHFRui — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 5, 2026 سینیئر وزیر کے مطابق منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد گھر فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد ہزاروں خاندانوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کرکے انہیں تحفظ، سلامتی، وقار اور بہتر مستقبل دینا ہے۔ اس حوالے سے عمان کے دارالحکومت مسقط میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔ عالمی ایوارڈ ملنے پر پنجاب حکومت نے مؤقف اپنایا کہ یہ اعزاز صوبے کے عوام کا ہے اور یہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خوشحال، بااختیار اور باوقار پنجاب کے وژن کا اعتراف ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل