Monday, October 05, 2026
 

جنید اکبر خان کا لانگ مارچ میں عدم دلچسپی پر پارٹی رہنماؤں سے شکوہ

 



صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان یوسفزئی نے لانگ مارچ میں عدم دلچسپی پر پارٹی رہنماؤں سے شکوے کا اظہار کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں جنید اکبر خان نے کہا کہ جو قیادت خان صاحب کے بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتی وہ مہربانی کرکے ایک طرف ہو جائے اور دوسروں کو آگے بڑھنے کا موقع دے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان ان تمام قائدین پر نظر رکھیں اور نشاندہی کریں جو صرف خانہ پُری کر رہے ہیں، ایسے افراد کو ٹکٹ اور عہدے دینے کی مخالفت کریں۔ ان شاء اللہ 8 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ جو قیادت خان صاحب کے بیانیے کے ساتھ نہیں چل سکتی، وہ مہربانی کرکے ایک طرف ہو جائے اور دوسروں کو آگے بڑھنے کا موقع دے۔ پارٹی کے کارکنان ان تمام قیادت پر نظر رکھیں جو صرف خانہ پُری کر رہی ہے، ان کی نشاندہی کریں اور… — Junaid Akbar (@JunaidAkbarMNA) October 5, 2026 صوبائی صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں مزید یہ نہیں چلے گا کہ کچھ لوگ جیلوں میں ہوں، کچھ کو ہر روز ایف آئی آرز اور نااہلیوں کا سامنا کرنا پڑے جبکہ کچھ لوگ نہ کارکنان کا بوجھ اٹھائیں اور نہ ہی خان صاحب کے نظریے کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی صاحب کی نااہلی کی واحد وجہ عمران خان صاحب سے وفاداری ہوگی، خان کے وفاداروں کے خلاف فیصلے آنے کے بعد سب کو اس سسٹم سے نکلنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل